سینیاگو: چلی میں کورونا وائرس وبا کے انتظام کے سلسلے میں شہری تنظیموں اور اپوزیشن کی مسلسل تنقید کے
دوران وزیر صحت جیمی مینیلچ نے ہفتے کے روز اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔ چلی کے صدر سیبسٹیان پنیرا نے ان کا استعفی
منظور کرلیا ہے۔
صدر نے ہفتے کے روز کہا ’’ڈاکٹر جیمی مینیلچ نے ایسے مشکل وقت میں بہترین کوششیں کرتے ہوئے اپنے سبھی انفرادی مفادات
کو درکنار رکھ کر اپنا پورا وقت اور توانائی لوگوں کی جان بچانے جیسے عظیم کام میں صرف کی‘‘۔ مینیلچ نے صحافیوں سے کہا ’’کورونا وائرس کے خلاف لڑائی کے اس نئے مرحلے میں ایک ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو
زیادہ سے زیادہ لوگوں سے بہتر تال میل قائم کرسکیں اور میں اس سلسلے میں اپنے جمہوری فرائض، جسے صدر نے کافی اچھے
طریقے سے سنبھالا ہے، ان کو قربان کرنے میں ایک لمحہ بھی نہیں سوچوں گا‘‘۔
سابق وزیر کو ملک میں صحت بحران کے دوران اس کے انتظام کے سلسلے میں تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جس میں انفیکشن کے معاملوں اور
اموات کی گنتی میں مسلسل کی جارہیں حکمت عملی تبدیلیوں کے علاوہ بڑھتے ہوئے معاملوں کو صحیح طریقے سے قابو نہ کرپانا شامل
ہے۔
نئے وزیر سرجن ڈاکٹر اینرک پیرس نے صحت کے شعبے کے لوگوں سے باہمی بات چیت اور ایک دوسرے کا تعاون کرنے کی اپیل کی
ہے۔
چلی حکومت نے ہفتہ کو 167355 کورونا معاملوں کی تصدیق کی جبکہ اس بیماری س اب تک وہاں کل 3101 اموات ہوچکی ہیں۔
چلی کے وزیر صحت نے دیا استعفی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS