نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی کا آکاش وانی سے ہر ماہ نشر کیا جانے والا لوگوں سے رابطے کا پروگرام ’من کی بات‘اس ماہ 28 جون کو نشر ہوگا اور اس کےلئے لوگوں سے مشورے طلب کئے گئے ہیں۔
عام طور پر یہ پروگرام ماہ کے آخری اتوار کو ہوتا ہے۔
وزیراعظم نے اس ماہ نشر کئے جانے والے پروگرام کےلئے مشورے طلب کرتے ہوئے اتوار کو ٹویٹ کیا،’’حالانکہ ’من کی بات‘ کے نشر میں دو ہفتے کا وقت ہے،اس لئے اپنے مشورے اور اطلاعات بھیجیں۔اس سے میرے پاس زیادہ سے زیادہ تعداد میں تبصرے اورفون آپائیں گے۔‘‘
مودی نے لکھا،’’میں اس بات کےلئے پوری طرح پُر یقن ہوں کہ لوگوں کے پاس کووڈ 19 سے نمٹنے اور دیگر مسائل پر مشورے دینے کےلئے کافی کچھ ہوگا۔‘‘
وزیراعظم اپنے پروگرام میں مددگار اور اچھے مشوروں کو نہ صرف شامل کرتے ہیں بلکہ بھیجنے والے کا ذکر بھی کرتے ہیں۔
پروگرام کےلئے لوگ اپنے مشورے 1800117800 پر ریکارڈ کراسکتے ہیں۔اس کے علاوہ مشورے کو نمو ایپ اور مائی گوو اوپم فورم پر بھی بھیجا جاسکتا ہے۔
من کی بات 28جون کو نشر ہوگا،عوام سے مشورے طلب
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS