ممبئی : ہندستان کے سب سے پرانے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر وسنت رائے جی کا ہفتہ کے روز ممبئی میں انتقال ہوگیا۔ وہ 100 برس کے تھے۔رائے کے داماد سدرن ناناوتی نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق کرکٹر ضعیف العمری سے متعلق بیماری کی وجہ سے چل بسے۔ رائے جی کے داماد کے مطابق ان کا انتقال دوپہر 2.20 بجے ممبئی میں واقع اپنی رہائش گاہ پر ہوا۔ ان کے پسماندگان میں ان کی بیوی اور دو بیٹیاں ہیں۔
دائیں ہاتھ کے بیٹسمین نے بیرار کے خلاف کرکٹ کلب آف انڈیا کے لئے 1939 میں ہونے والے فیسٹیول میچ میں اپنے کیریر کی شروعات کی تھی۔ اس میچ میں تجربہ
کارکرکٹرز سی کے نائڈو،مشتاق علی،وجے ہزارے اور لالہ امرناتھ جیسے کھلاڑی بھی شامل تھے۔رائے جی پھر 1941 میں ممبئی کے لئے کھیلے۔انہوں نے
وجے مرچنٹ کی کپتانی میں ویسٹرن انڈیا کے خلاف ممبئی کے لئے اپنا آغاز کیا۔
اپنے کیریئر میں کل نو فرسٹ کلاس میچ کھیلے۔ انہوں نے نو میچوں کی 14 اننگز میں 277 رنز بنائے تھے جب کہ 68 رنز انکا سب سے زیادہ اسکور تھا۔
ان کا ایک عشرے پر محیط کیریر دوسری جنگ عظیم سے متاثررہا۔ بعد میں وہ کرکٹ کے مورخ بن گئے اور انہوں نے متعدد کتابیں لکھیں۔ جب رائے جی 13 سال کے
تھے تو ہندوستان نے پہلا ٹیسٹ میچ جنوبی ممبئی کے بامبے جم خانہ میں کھیلا تھا۔رواں سال 26 جنوری کو وسنت رائے جی نے اپنی زندگی کی سنچری مکمل کی۔ اس
کے بعد لیجنڈ کرکٹر سچن تندولکر اور سابق آسٹریلیائی کپتان اسٹیوواگ سے ملنے گئے۔
سابق کرکٹر وسنت رائے جی کا 100 سال کی عمر میں انتقال
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS