راہل گاندھی نے لاک ڈاون کے 4مراحل میں کورونا کے بڑھتے معاملوں کے گراف شیئر کئے

0

نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کورونا کے بڑھتے معاملات کو دیکھتے ہوئے ٹویٹر پر آج صبح لاک ڈاون کے چار مراحل کے دوران کورونا کے بڑھتے معاملوں کے چار گراف شیئر کیے ، اس میں لاک ڈاؤن کے ہر مرحلے کی مناسبت سے ، نئے کورونا وائرس معاملوں کی تعداد میں مستقل اضافہ بتایا کیا گیا ہے۔ راہل گاندھی کا یہ ٹویٹ ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11,000 سے زائد کورونا وائرس  کے معاملے درج ہوتے ہوئے 3 لاکھ کی حد پار کرنے کے چند گھنٹوں کے بعد آیا۔  گراف میں ، بنیادی سطر کا اعداد و شمار مستقل طور پر 0 سے 7،500 تک بتایا گیا ہے۔ 
راہل گاندھی نے کہا بار بار ایک ہی طریقہ استعمال کر کے اس کے الگ الگ نتیجوں کی امید کرنا سنکی پن ہے۔ راہل گاندھی نے ٹویٹ میں لکھا ہے "بار بار ایک ہی کام کرنا اور اس میں بھی الگ نتیجے کی امید کرنا ایک سنک ہی ہے۔
خیال رہے کہ راہل گاندھی نے کورونا بحران کے سلسلے میں مودی حکومت کو جمعہ کے روز بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ایک ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ "ہندوستان ایک غلط دوڑ جیتنے کے راستے پر بڑھ رہا ہے۔یہ گھمنڈ اور نا اہلیت کے خطرناک مرکب کے نتیجے میں پیدا ہوا خطرناک سانحہ ہے۔"

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS