بہتر ہوتا کہ بی جے پی ورچوئل ریلیوں پر خرچ ہونے والی رقم کورونا سے لڑنے پر خرچ کرتی: کانگریس

0

شملہ: ہماچل پردیس کانگریس کے صدر کلدیپ سنگھ راٹھور نے کہا ہے کہ ملک گرتی معیشت بڑھتی بے روزگاری اور مہنگائی سے پریشان ہے اور 
بی جے پی ورچوئل ریلیاں کررہی ہے۔ بہتر ہوتا کی اپنی ان ریلیوں میں پیسہ خرچ کرنے کے بجائے کورونا وبا سے بچاو پر خرچ کرتی۔ سنگھ نے بی جے پی کونشانہ پر لیتے ہوئے آج کہا کہ کانگریس کے الزامات کا بی جے پی کے پاس نا تو کوئی جواب ہے اور نا ہی توڑ۔ اسی لئے ریاست بی جے 
پی کو آج اپنے قومی ترجمانوں کو یہاں لانا پڑرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے صاف ہے کہ ریاستی بی جے پی بوکھلاہٹ میں ہے۔ انہوں نے بی جے پی ترجمان نلن 
کوہلی کے لاک ڈاؤن کی وجہ سے دھورم شالہ آنے پر سوال اٹھاتے ہوئے حکومت سے جاننا چاہا کہ کورونا ریڈ زون سے آئے کوہلی نے کیا یہاں آنے کی اجازت 
انتظامیہ سے لی تھی۔ 
انہوں نے کہا کہ حکومت بتائے کہ کوہلی کے ساتھ کتنے لوگ آئے تھے۔ کیا انہیں ریاستی مہمان قراردیا گیا تھا۔ انہوں نے کورونا پروٹوکال کو فالو کیا اور کیا انہیں 
ادارہ جاتی کوارنٹائن کیا گیا۔ سنگھ نے کہا کہ اس سے قبل ریاستی پولیس ہیڈ کوارٹر میں دہلی سے ایک متاثرہ شخص پولیس سربراہ سے مل کر چلا جاتا ہے جو بے حد سنگین معاملہ ہے۔ ایسا 
لگتا ہے کہ لاک ڈاؤن کا قانون خاص لوگوں کے لئے الگ اور عام لوگوں کے لئے الگ ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ ان سب سوالوں کی جواب دہی ریاستی حکومت کی بنتی ہے۔ پہلے بی جے پی اپنے لیڈران کو لاک ڈاؤن میں یہاں لائی اور ان کا بھی کوئی کووڈ پروٹوکال 
فالو نہیں کیا گیا۔ اس سے صاف ہے کہ ریاستی حکومت اس اصول کے تئیں بالکل بھی حساس نہیں ہے۔ آج ملک میں جس طرح کورونا متاثر لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا 
ہے، وہ سب ان کے ناکامیوں کو ظاہر کرتی ہے،ملک اس وبا کے معاملے میں دنیا میں چوتھے مقام پر پرپہنچ گیا ہے جو بہت ہی تشویشناک ہے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS