پٹنہ : بہار کی اہم اپوزیشن راشٹریہ جنتادل ( آرجے ڈی ) نے کورونا انفیکشن کو دیکھتے ہوئے پارٹی صدر لالو پرساد یادو کے 73 ویں یوم پیدائش
کے موقع پر جمعرا ت کو کیک نہیں کاٹ کر 73 ہزار غریب کنبوں کو کھانا کھلایا۔
آرجے ڈی ریاستی صدر جگدانند سنگھ نے یہاں کہا کہ پارٹی ہر سال آرجے ڈی صدر کی یوم پیدائش دھوم ۔ دھام سے مناتی رہی ہے، لیکن کورونا وبا کی وجہ سے سادگی
کے ساتھ یوم پیدائش منائی جارہی ہے۔ اس بار کیک نہیں کاٹا گیا ہے۔ پارٹی کے کارکنان کیک کی جگہ غریبوں کو کھانا کھلارہے ہیں۔ یہ وہی تھالی ہے جسے بجاکر
غریب عوام نے بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) کی ورچوئل ریلی ( بہار جن سنواد) کی مخالفت کی تھی۔
آرجے ڈی صدر کے 73 ویں یوم پیدائش کے موقع پر پارٹی کے کارکنان 73 ہزار غریب کنبوں کو کھانا کھلانے میں مصروف ہیں۔ سبھی اضلاع کے ہرایک بلاک میں کم
سے کم 151 غریب کنبوں کو کھانا کھلانے کا نظم کیا گیا ہے۔ دار الحکومت پٹنہ میں بھی کارکنان غریبوں کو جگہ ۔ جگہ کھانا کھلانے میں مصروف ہیں۔ پارٹی کے
ریاستی دفتر کے نزدیک جھونپڑی میں رہ رہے لوگوں کو کھانا پیکٹ دیا گیا۔ اسی طرح فتوحہ ، مسوڑھی ، باڑھ ، مکامہ اور دانا پور میںبھی غریبوں کیلئے کھانا کا نظم کیا
گیا۔ اس دوران سوشل ڈسٹنسنگ کا پورا خیال رکھا گیا۔
آرجے ڈی صدرکے بڑے بیٹے اور رکن اسمبلی تیج پرتاپ یادو نے اپنے والد کے 73 ویں یوم پیدائش کے موقع پر پٹنہ سیٹی واقع شکتی پیٹھ چھوٹی پٹن دیوی مندر میں
73 دیپوں سے سجی تھالی سے آرتی کی۔ اس کے بعد مندر واقع گوشالہ میں جاکر گایوںکی خدمت کی۔ انہوں نے مندر احاطہ میں تلسی اور پیپل کے درخت لگائے۔
اور انہوں نے والد کے بہتر صحت کیلئے دعا کی۔
پارٹی ریاستی صدر جگدانند سنگھ نے بتایا کہ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو اپنے والد اور آرجے ڈی صدر سے مل کر انہیں یوم پیدائش کی مبارک باد دینے
کیلئے رانچی گئے ہیں۔ ساتھ ہی بہار میں ہونے والے اسمبلی انتخاب کو دیکھتے ہوئے اپوزیشن کے لیڈر 72 ہزار بوتھوں کے پارٹی کارکنان کی فہرست بھی آرجے ڈی
صدر کو سونپیں گے۔
وہیں سابق وزیراعلیٰ اور آرجے ڈی صدر کی اہلیہ رابڑی دیوی نے ٹوئٹ کر یادو کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ ”آپ کو یوم پیدائش بہت ۔ بہت مبارک باد پربھو
کی کرپا آپ پر ہر پل بنی رہے۔ سازشی لوگوں نے جیل تو بھگوان کرشن کو بھی بھیج دیا تھا۔ آپ صحت مند رہیں اور غریبوں کی عزت اور ان کے حقوق کیلئے یوں ہی
لڑتے رہیں۔ یہی ایک دلی دعا ہے “
واضح رہے کہ آرجے ڈی صدر چارہ گھوٹالہ معاملے میں ان دنوں جھارکھنڈ رانچی کے ہوٹوار جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں، لیکن طبی وجوہات کی بنا پر ریمس میں زیر
علاج ہیں۔
آرجے ڈی نے لالو کی یوم پیدائش پر 73 ہزار غریبوں کو کھانا کھلایا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS