نئی دہلی: انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنولوجی (آئی آئی ٹی)مدراس کو اس سال اوورآل رینکنگ میں پہلا مقام،دوسرے مقام پر انڈین سائنس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ بنگلورو اور تیسرے مقام پر آئی آئی ٹی دہلی کے نام کا اعلان کیا گیا ہے۔
انسانی وسائل کی ترقی کے وزیر ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک نے آج مسلسل پانچویں سال قومی تعلیمی اداروں کے فریم ورک کی فہرست جاری کی۔اس میں ملک کے 5800 اداروں نے حصہ لیا۔
ڈاکٹر نشنک نے کہا کہ اس رینکنگ کے 100 ٹاپ انسٹی ٹیوٹ آن لائن موڈ میں آجائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ ملک میں بہترین یونیورسٹی میں انڈین سائنس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ بینگلورو کو پہلا جبکہ دوسرے مقام پر جے این یو اور تیسرے مقام پر بنارس ہندو یونیورسٹی کا اعلان کیاگیا ہے۔
کالجوں کی فہرست میں مرانڈا کالج پہلے مقام پر،دوسرے مقام پر لیڈی شری رام کالج اور تیسرے مقام پر ہندو کالج ہے۔