راجستھان میں کورونا متاثرین کی تعداد 11651  پہنچی ، پانچ افراد ہلاک

0

جے پور: راجستھان میں کورونا وائرس کے51 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین تعداد آج بڑھ کر 11651 ہوگئی ، وہیں پانچ مزید 
افراد کی ہلاکت کے ساتھ ہی ہلاک شدگان کی تعداد 264 ہوگئی۔ محکمہ صحت کی جانب سے آج صبح جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق سب سے زائد دارالحکومت 
جئے پور میں 16، اجمیر میں 14 ، جھنجھنو میں آٹھ ، الور ، کوٹا ، جھلاور میں دو دو ، باراں ، بھرت پور ، بیکانیر، چورو ، سوائی مادھو پور اور ٹونک میں ایک ایک 
ہے کیسز سامنے آئے۔ محکمہ کے مطابق اب تک  اجمیر میں 394 ، الور میں 173 ، بانسواڑ میں 90 ، باراں میں 62 ، باڑمیر میں 112 ، بھلواڑہ میں 181 ، 
بیکانیر میں 118 ، بنڈی میں نو ، چتوڑ گڑھ میں 199 ، چورو میں 176 ، دوسہ 74 ، دھول پور میں 743 ، ڈونگر پور میں 383 ، سرینگنگر میں 12 ، ہنومنگر 
میں 30 ، جے پور میں 2427 ، جالمر میں 185 ، جھلاور 337 ، جھنجوہنو میں 192 ، جودھ پور میں 1985 ، کرؤلی میں 34 ، کوٹہ میں 537 ، ناگور میں 
520 ، پالی میں 685 ، پرتاپ گڑھ میں 14 راجسمند 165 ، سوئی مادھو پور میں 46 ، سیکر میں 318 ، سروہی 219 ، ٹونک میں 176 ، ادھے پور میں 
590 متاثرہ مریض سامنے ہوئے ہیں۔ محکمہ کے مطابق اب تک پانچ لاکھ 43 ہزار 312 نمونے لئے ہیں، جن میں سے 11651 مثبت، پانچ لاکھ 27 ہزار 864 منفی اور 3797 نمونوں کی رپورٹ آنی باقی ہیں۔ اس کے علاوہ ریاست میں ایکٹیو کیسزتعداد  2791 ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS