ممبئی: بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن اور ماہم درگاہ ٹرسٹ نے اترپردیش کے 1200 تارکین وطن محنت کشوں کو ان کے گھر پہنچانے کے لئے تین پروازوں کا اہتمام کیا ہے۔ امیتابھ بچن نے اس سے پہلے اتر پردیش کے مختلف مقامات پر ایرکنڈیشن بسوں سے مزدوروں کو ان کے آبائی شہر واپس بھیجا تھا۔ ممبئی میں امیتابھ بچن اور ماہم درگاہ ٹرسٹ کے ساتھ مل کر اس کا بندوبست کیا گیا تھا۔
ماہم درگاہ ٹرسٹ کے سعید صابر کے مطابق 800 مزدوروں کا پہلا دستہ آج صبح ممبئی سے پریاگ راج اور دیگر مقام کے لئے روانہ ہو گیا ہے، جبکہ باقی لوگ جلد ہی روانہ ہوں گے۔
بگ بی کے دفتر کے منتظم میں سے ایک نے کہا کہ ”سب کچھ انتہائی خاموشی کے ساتھ کیا جا رہا ہے کیونکہ بچن جی یہ نہیں چاہتے ہیں کہ اس کا پروپیگنڈہ کیا جائے۔ انہیں تارکین وطن کارکنوں کی حالت زار نے ہلا دیا اور ان کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا۔ ابتدائی منصوبے کے مطابق کارکنوں کو ٹرین سے گھر بھیجنے کی تھی، لیکن بعد میں ہوائی جہاز سے بھیجنے کا بندوبست کیا گیا۔ امیتابھ بچن مغربی بنگال، بہار، تمل ناڈو اور کچھ دیگر ریاستوں میں تارکین وطن کو پہنچانے کے لئے کچھ اور پروازوں کا بندوبست کر رہے ہیں۔
ایک ہفتے پہلے، انہوں نے اپنے آبائی ریاست اتر پردیش کے کارکنوں کو ان کے اصل مقامات تک پہنچانے کے لئے 10 بسوں کا اہتمام کیا تھا۔
امیتابھ بچن اور ماہم درگاہ ٹرسٹ نے تارکین وطن کارکنوں کے لئے ہوائی جہاز کا اہتمام کیا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS