پاویل نے عراق پرجھوٹا الزام لگا کرامریکہ کو جنگ میں الجھایا: ٹرمپ

    0

    واشنگٹن :امریکہ کے صدرڈونیلڈ ٹرمپ نے سابق وزیرخارجہ کولن پاول پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے ان پرعراق جنگ میں امریکہ کو غیرضروری طور پرالجھانے کا الزام لگایا ہے۔صدر ڈونیلڈ ٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں کولن پاول کو انتہائی مغرور گردانتے ہوئے کہا ہے کہ انہون نے امریکہ کو مشرق وسطی کی تباہ کن جنگوں میں الجھا یا اورعراق پرالزام لگایا کہ وہ بڑے پیمانے پر تباہ کن ہتھیارات رکھتا ہے جب کہ عراق کے پاس ایسا کچھ نہیں تھا۔انہون نے ٹوئٹ میں کہا کہ پاویل ایک اورمغرور شخص ہیں اورایک دوسرے مغرور جوبائیڈن کو ووٹ دینا چاہتے ہیں۔۔
    واضح رہے کہ کولن پاول کی جانب سے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوارجوبائیڈن کی تائید کےاعلان کے بعد امریکی صدر نے ایک بیان میں سابق امریکی وزیرخارجہ کولن پاول پرشدید تنقید کی اورانہیں عراق جنگ کا ذمہ دار ٹھہرایا۔سابق امریکی صدرجارج ڈبلیو بش کے دورکےامریکی وزیرخارجہ کولن پاول نے دو روز قبل ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوارجوبائیڈن کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS