ریل ملازمین نے ملکی سطح پر ’یوم سیاہ‘ منایا

0

آل انڈیا ریلوے مینس فیڈریشن (اے آئی آر ایف) کی کال پر حکومت کے ملازم مخالف رویے کے خلاف ریل اہلکاروں نے ’ملکی سطح پر یوم سیاہ‘ منایا اور حکومت سے مہنگائی بھتے فوراً ادا کرنے، مزدور قوانین میں اصلاح پر روک، پراویٹائیزیشن (نجکاری) اِن کارپوریشن (انضمام) پر روک، تمام اہلکاروں کو ترقی کے مواقع دیے جانے وغیرہ مطالبات کیے۔ 
اے آئی آر ایف نے سوشل ڈسٹینسِنگ پر عمل درآمد، ماسک اور سینیٹائیزرس کا استعمال کرتے ہوئے تاریخ یکم جون سے 6 جون تک تمام زون میں ملکی سطح پر عوامی بیداری مہم چلائی تھی۔ 
اے آئی آر ایف کے جنرل سکریٹری شیو گوپال مشر نے کہا کہ ریلوے اہلکاروں کے مہنگائی بھتے کو فریز کرنے، مزدور قوانین میں تبدیلی، پراویٹائیزیشن، ملٹی اسکیلنگ، مزدور اصلاحات کے نام پر اہلکاروں کے ساتھ دوھکہ کیا جا رہا ہے۔ جو ریل اہلکار 24 گھنٹے کورونا جیسی وبا کے وقت بھی اپنے کام کو پوری ایمانداری اور محنت سے بغیر اپنی جان کی پرواہ کیے کام کر رہے ہیں‘ حکومت نے انھیں شاباشی اور انعام دینے کے بجائے ان کے مہنگائی بھتے کو فریز کر دیا جس کے سبب ریل اہلکاروں اور تنظیموں میں شدید غصہ ہے۔ 
مشر نے کہا کہ کورونا وبا کی آڑ میں حکومت مزدور مخالف کام کر رہی ہے۔ یہ حکومت کی غریب مخالف ذہنیت کو آشکار کرتا ہے جس سے اہلکار انجان نہیں ہیں۔ وہ اسے ہر گز برداشت نہیں کریں گے۔ 

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS