دہلی تشدد چارج شیٹ میں اشتعال انگیز بیان کا کوئی ذکر نہیں، صرف جامعہ سی اےا ے مظایرین پر الزام عائد   

0

نئی دہلی: دہلی فسادات سے متعلق دائر چارج شیٹ میں بی جے پی لیڈر کپل مشرا کا کوئی ذکر نہیں ہے۔ فسادات کے واقعات میں ہونے والے تشدد پر جامعہ کے مظاہرین اور شہریت کے قانون کے خلاف ہونے والے احتجاج کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔ دہلی پولیس نے کپل مشرا کی "اشتعال انگیز" تقریر پر "خاموشی" برقرار رکھی ہے۔ دہلی میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کے دوران کپل مشرا کے "راستہ صاف" کرنے کی دھمکی کا کوئی ذکر نہیں ہے۔ فسادات کی سازش میں صرف جامعہ اور شہریت کے قانون کے مخالفین پر ہی الزام عائد ہیں۔ غور طلب ہے کہ دہلی پر تشدد سے قبل کپل مشرا شمال مشرقی دہلی پہنچے اور وہاں کے سی اے اے کی مخالفت کرنے والے لوگوں کے خلاف تقریریں کیں۔ مشرا کی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے۔ جس میں کپل مشرا کے ذریعہ دہلی پولیس کو تین دن میں سڑک صاف کرنے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے دیکھے تھے، اور کہا تھا بصورت دیگر یہ خطرناک ہوگا۔ وہیں دہلی دنگوں کی سازش کے معاملے میں ایس آئی ٹی نے خالد سیفی کو گرفتار کیا ہے۔ خالد سیفی کو چاند باغ میں ہوئے تشدد کی سازش میں شامل ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS