شراب کی وجہ سے بھائی نے بھائی کی جان لی

    0

    بستی: اترپردیش کے ضلع بستی کے شہر کوتوالی علاقے میں چھوٹے بھائی نے اپنے سگے بڑے بھائی کو پیٹ پیٹ کر موت کےگھاٹ اتاردیا۔ 
    ذرائع نے بتایا کہ ششواری کھرد گاؤں باشندہ ہنومان یادو پیر کی رات میں شراب کا نشہ کر کے گھر آیا اور اہل خانہ کے ساتھ گالم گلوج کرنے لگا۔ اس درمیان اس کے چھوٹے بھائی رام ورچھ نے پہلے اسے روکنے کی کوشش کی۔ تنازع بڑھنے پر اس نے اپنے بڑے بھائی ہنومان یادو پر پھاوڑے کے بیٹ سے پٹائی کردی جس سے اس کی موت ہوگئی۔ 
    انہوں نے بتایا کہ واقعہ کے بعد وہ موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔

     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS