ملک میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا سے 331 ہلاکتیں اور9987 نئے معاملے

0

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس کے سبب 24 گھنٹوں کے دوران  331 اموات ہوئیں اور اس عرصے کے دوران متاثرین کے نئے معاملوں کی تعداد بھی بڑھ کر 9987 ہوگئی۔ آج صحت و خاندانی بہبودکی مرکزی وزارت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 266598 ہوگئی ہے، جن میں 9987 نئے معاملے بھی شامل ہیں ، جبکہ اس بیماری سے 7466 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ملک میں کوروناوائرس کے 12،9917 ایکٹو کیسز بھی ہیں جبکہ 129215 افراد اس وبا سے چھٹکارا پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
اس وبا سے ملک میں مہاراشٹر سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس ریاست میں 2553 نئے معاملے درج ہوئے ہیں اور109 افراد کی موت ہوئی ہے ، ریاست میں اس جان لیوا وائرس کے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 88528 اور اس وبا سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 3169 ہوگئی ہے۔ اس عرصے کے دوران ، ریاست میں 1661 افراد بیماریوں سے پاک ہوچکے ہیں،جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 40975 ہوگئی ہے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS