شاجاپور معاملے میں کمیشن سرگرم، اسپتال سیل

    0

    بھوپال: مدھیہ پردیش کے شاجا پورضلع میں ایک پرائیویٹ اسپتال انتظامیہ کے مبینہ طورپر علاج کے پیسے نہیں دینے پر بزرگ مریض کو پلنگ سے باندھنے کے واقعہ کے سلسلہ میں ریاستی انسانی حقوق کمیشن نے دو ہفتہ میں ضلع انتظامیہ سے رپورٹ طلب کی ہے۔کمیشن کی طرف سے جاری بیان کے مطابق جمعہ کے اس واقعہ کے سلسلہ میں شاجا پور ضلع انتظامیہ کو معاملے کی جانچ کے لئے بھی کہا گیا ہے۔ دو ہفتہ میں رپورٹ میں یہ بھی بتانے کیلے لئے کہا گیا کہ بزرگ کو کس بیماری کے سبب شاجاپور کے اسپتال میں داخل کرایا گیا اور اسے کیا کیا دوائیں دی گئیں۔
    کمیشن نے اس واقعہ کے وائرل ویڈیو اوراس سلسلہ میں میڈیا میں شائع خبروں کے حوالے سے ضلع انتظامیہ سے جواب طلب کیا ہے۔ واقعہ کے مطابق شاجاپور کے
    ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل بزرگ مریض کو پلنگ پر باندھنے کا ویڈیو سنیچر کو وائرل ہوا۔ مریض کا نام لکشمی نارائن ہے اور وہ پڑوسی راج گڑھ ضلع کے رنارا گاوں
    کا باشندہ ہے۔ مریض کی بیٹی نے الزام لگایا کہ جمعہ کی رات پیسے خرچ ہونے پر جب والد کی چھٹی کرانی چاہی تو اسپتال نے مزید پیسے مانگے۔ تقریباً دس ہزار
    روپے پہلے ہی دے دیئے گئے تھے۔
    بیٹی کے پیسے نہیں ہونے کی بات کہنے پر اسپتال کے لوگوں نے بزرگ مریض کو پلنگ سے باندھ دیا۔اس درمیان ہنگامہ ہوا تو انتظامیہ نے مریض کو جانے دیا۔ اسپتال
    انتظامیہ نے دلیل دی کہ بزرگ کو دماغ سے متعلق بیماری ہے اور اس پر کنٹرول کے لئے اسے پلنگ سے باندھا گیا۔دوسری طرف موصولہ رپورٹ کے مطابق اس معاملہ کے طول پکڑتے ہی ضلع انتظامیہ بھی سرگرم ہوگیا اور اس نے ابتدائی جانچ کے بعد اسپتال کو کل رات سیل کردیا ہے۔ اس واقعہ کے سلسلہ میں گہرائی سے تفتیش کی جارہی ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS