مہاراشٹر میں کورونا کے تقریباً 86,000 معاملے، 2970 اموات

    0

    ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ سنگین طور پر متاثر مہاراشٹر میں دن بہ دن صورتحال خطر ناک ہوتی جا رہی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹو کے دوران 3007 نئے معاملات کے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد آج بڑھ کر 86,000 کے قریب پہنچ گئی۔ 
    سرکاری ذرائع کے مطابق متاثرین کی تعداد بڑھ کر 85,975 ہو گئی ہے۔ اس دوران مزید ایک شخص کی موت سے اس مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2970 ہو گئی ہے۔ اس دوران ریاست میں 1924 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 39314 ہو گئی ہے۔ 
    ذرائع کے مطابق ریاست میں کل ایکٹو کیسز کی تعداد 43691 ہے جن کا مختلف اسپتالوں میں علاج چل رہا ہے۔ ملک کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی تسلیم کی جانے والی ریاست کے دار الحکومت ممبئی میں حالات سب سے زیادہ سنگین ہیں۔ یہاں اب تک 48774 افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 1577 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ دار الحکومت میں اب تک 21190 افراد صحتیاب ہوئے اور فی الحال 26007معاملے ہیں۔ 

     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS