پدوچیری:پدوچیری میں آٹھ جون(پیر)سے سبھی مذہبی مقام کھل جائیں گے اور اس سلسلے میں کچھ ہدایات کا اعلان کیاگیا ہے۔پدوچیری کے وزیراعلی وی نارائن سامی نے ہفتے کو یہ اطلاع دی۔نارائن سامی نے یہاں میڈیا کو بھیجے گئے آدیو کلپ میں کہا کہ مندروں میں عقیدت مندوں کو ماسک پہننے ہوں گے،سوشل ڈسٹنسنگ پرعمل کرنا ہوگا۔وزیراعلی نے کہاکہ مندر میں عقیدت مندوں کو کھانے کےلئے پرساد یا پینے کےلئے پانی نہیں دیا جائےگا اور انہیں مندر کے اندر کچھ بھی چھونے سے بچنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عقیدت مندوں کو مندر میں سماجی دوری پر عمل کرتے ہوئے قطار میں کھڑے رہنے کے بعد بھگوان کے درشن کرنے ہوں گے۔مندر سے عقیدت مندوں کے جانے کےبعد پوری جگہ کو پھر سے صاف کیا جائےگا۔
نارائن سامی نے کہا کہ یہ ہدایات گرجہ گھروں اور مسجدوں کےلئے بھی ہیں۔اتوار کو گرجہ گھروں میں اور جمعہ کو مسجدوں میں بھیڑ ہونے پر لوگوں کو باہر
سے ہی عبادت کی اجازت ہوگی۔سماجی دوری کا عمل نہ کرنے پر سخت کارروائی کی جائےگی
پدوچیری میں پیر سے کھل جائیں گے سبھی مذہبی مقام
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS