قازقستان میں زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر6.2  

    0

    نور سلطان :قازقستان کے الماٹی علاقے میں زلزلے کےتیز جھٹکے ہفتہ کے روز محسوس کیے گئے،جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.2 درج کی گئی۔
    یہ معلومات قازقستان کی علاقائی ایمرجنسی ایجنسی نے دی ہے۔ ایجنسی کا کہنا ہے کہ زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ ایجنسی کے مطابق زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق صبح 6.10 بجے محسوس کیے گئے۔ایجنسی نے کہا ، ’’زلزلے کا مرکز الماٹی شہر سے 244  کلومیٹر شمال مشرق میں ایسکیلڈی ضلع کے پہاڑی علاقے میں زمین کی سطح  سے 25 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔‘‘

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS