گاندھی نگر: گجرات میں راجیہ سبھا کی چار نشستوں کے لئے 19 جون کو ہونے والے انتخابات سے قبل اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس کو دھچکا لگنے کا سلسلہ جاری ہے اوراس کے ایک اوررکنِ اسمبلی موربی نشست کے نمائندے برجیش مرزا نے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔
اس سے قبل بدھ کی رات کو دو اراکین اسمبلی کرجن سیٹ کے کانگریس کے اکشے پٹیل اور کپراڈا کے جیتو چودھری نے استعفیٰ دے دیا تھا۔
یہ انتخابات پہلے 26 مارچ کو ہونے والے تھے لیکن کورونا بحران کی وجہ سے ملتوی کردیئے گئے تھے اور اب 19 جون کو کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس سے قبل مارچ میں بھی کانگریس کے پانچ اراکین اسمبلی نے استعفیٰ دیا تھا، جس کے بعد پارٹی نے باقی اراکین اسمبلی کو راجستھان کے ایک ریستوران میں رکھا تھا۔ اب تک پارٹی کے مجموعی آٹھ اراکین اسمبلی نے استعفی دے دیا ہے۔
ان نشستوں کے لئے حکمران جماعت بی جے پی کے تین اور کانگریس کے دو امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کیے ہیں۔ عام ہندسوں کے لحاظ سے بی جے پی صرف دو سیٹیں ہی جیت سکتی تھی، لیکن اب اس کی تیسری سیٹ پر پکڑمضبوط ہوتی نظر آرہی ہے۔
اسمبلی کے اسپیکر راجندر تریویدی نے آج بتایا کہ مرزا نے گزشتہ شام خود پیش ہو کر اپنا استعفیٰ پیش کیا تھا اور انہوں نے اسے قبول کرلیا ہے۔ انہوں نے رکن اسمبلی سے کسی خوف، دباؤ یا لالچ میں ایسا نہیں ہونے کی تصدیق ہے اور چہرے سے ماسک ہٹا کر خود شناخت کی تھی۔ استعفی پر ان کے دستخط کی بھی تصدیق ہوگئی۔ انہوں نے رضاکارانہ طور پر مستعفی ہونے کی بات کہی تھی۔
گجرات میں راجیہ سبھا انتخابات سے قبل کانگریس کو ایک اوردھچکا ، ایک اور رکنِ اسمبلی کا استعفی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS