نئی دہلی: صدر رام ناتھ کووند نے جمعہ کے روز کہا کہ ہندوستان ماحولیاتی تحفظ کے لئے دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کا پابند ہے، تاکہ آنے والی نسلوں کو بہتر اور سرسبز زمین کی میراث سونپی جاسکے۔
عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر ٹویٹر کے ذریعہ اپنے مبارکبادی پیغام میں صدر کووند نے کہا’’عالمی یوم ماحولیات پر نیک خواہشات۔ یہ دن قدرت سے باہم مربوط ہونے کی یاد دہانی ہے۔ ہندوستان میں حیاتیاتی تنوع اور ماحولیات کو محفوظ رکھنے کی روایت رہی ہے‘‘۔
صدر نے مزید لکھا’’ہم دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے پابند عہد ہیں تاکہ ہم ایک بہتر اور سر سبزو شاداب سرزمین آنے والی نسلوں تک پہنچا سکیں‘‘۔
انہوں نے لکھا’’اس سال ’یوم ماحولیات‘عالمی وباکووڈ ۔19 کے وقت میں آیا ہے۔ دنیا نے اس چیلنج کے سامنے موثر یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ہم سب نے موجودہ بحران سے تعاون کا سبق سیکھ لیا ہے اور ہم اس تباہی سے مضبوط اور سمجھدار بن کر ابھریں گے۔
- Business & Economy
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- Regional
- Maharashtra & Goa
- Opinion & Editorial
- Politics
- Punjab & Haryana
تحفظ ماحولیات کے لئے ہندوستان مل کر کام کرنے کا پابند ہے: کووند
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS