ممبئی:بیرون ملک سے ملنے والے مثبت اشارے کے درمیان مضبوط سرمایہ کاری کے تصورکے طور پر گھریلو اسٹاک مارکیٹوں میں آج تیزی لوٹ آئی اور بی ایس ای کا سینسیکس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی تقریبا ایک فیصد بڑھ کر 12 ہفتے سے زیادہ کے سب سے زیادہ سطح پر پہنچ گئے۔ ایچ ڈی ایف سی بینک، آئی سی آئی سی آئی بینک، اسٹیٹ بینک، ایل اینڈٹی اور بھارتی ایئر ٹیل جیسی قدآور کمپنیوں میں خریداری سے سنسیکس 306.54 پوائنٹس یعنی 0.90 فیصد چڑھ کر 4،287.24 پوائنٹس پر اور نفٹی 113.05 پوائنٹس یعنی 1.13 فیصد کی بلندی کے ساتھ 10142.15 پوائنٹس پر بند ہوا۔
دونوں بڑی سینکسوں کا یہ 11 مارچ کے بعد اعلی ترین سطح ہے۔
درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں سرمایہ کاروں نے زیادہ پر اعتماد دکھایا۔ بی ایس ای کا مڈکیپ 1.79 فیصد بڑھ 12554.16 پوائنٹس پر اور اسمالکیپ 2.51 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 11855.17 پوائنٹس پر بند ہوا۔سینسیکس کی کمپنیوں میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے شیئر قریب آٹھ فیصد چڑھے۔ ٹاٹاا سٹیل میں چھ فیصد، بجاج فائنانس میں قریب ساڑھے تین فیصد، ایچ ڈی ایف سی بینک میں تین فیصد سے زیادہ اور این ٹی پی سی میں تین فیصد کی تیزی رہی۔ آئی ٹی اور ا یف ایم سی جی کمپنیوں پر دباؤ رہا۔ ٹی سی ایس کے شیئر دو فیصد اور ہندوستان یونی لیور کے ڈیڑھ فیصد سے زیادہ لڑھک گئے۔
چوطرفہ خریداری سے سنسیکس 307 پوائنٹس کی بلندی پر
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS