نئی دہلی: مرکز نے شہروں میں جنگلات کے علاقے کو بڑھانے کے مقصد سے جمعہ کے روز ’نگروَن‘نام سے ایک منصوبے کا آغاز کیا ہے، جس کے تحت 200 شہروں کو شامل کیا جائے گا۔
عالمی یومِ ماحولیات کے موقع پر منعقدہ ایک ویبنار میں ماحولیات و جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر پرکاش جاؤڈیکر نے مہاراشٹرا کے پونے میونسپل کارپوریشن کی جانب سے تیار کردہ’وارجے اسمرتی ون‘لانچ کر کے’نگروَن‘اسکیم کا آغاز کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس اسکیم کو 200 میونسپل کارپوریشنوں تک بڑھایا جائے گا۔ اس میں مرکزی حکومت کیمپا فنڈ سے مالی مدد دے گی۔
گذشتہ پانچ برس کے دوران یہ’اسمرتی وَن‘پونے کے نواحی علاقوں وارجے علاقے میں نو ہزار ایکڑ رقبے میں تیار کی گئی ہے۔ اسے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت تیار کیا گیا ہے۔ مہاراشٹرا کے وزیر جنگلات سنجے راٹھور نے’وارجے اسمرتی ون‘سے اسکیم شروع کرنے پر مرکزی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ جاؤڈیکر نے اپنے خطاب میں کہا،’ہمارے پاس دیہات میں کافی جنگلات ہیں مگر شہروں میں بہت کم ہیں۔ شہروں میں باغات ہیں لیکن جنگل نہیں ہیں۔ کچھ شہروں میں جنگلات ہیں لیکن زیادہ جنگلوں کی ضرورت ہے۔ شہروں میں جنگل کے رقبے اور بنجر زمین کے اعدادوشمار اکٹھا کیے جائیں گے اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے’نگر وَن‘ منصوبے کو عوامی تحریک بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے ڈھائی سے تین ارب ٹن ’کاربن سِنک‘بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور’نگروَن‘اسکیم اس میں کارگر ہوگی۔ جہاں بہترین جنگل تیار ہوگا اسے ایوارڈ دینے پر بھی غوروخوض کریں گے۔
مرکزی وزیر نے کہا محض2.5 فیصد رقبہ اور چار فیصد عوامی وسائل کے ساتھ 16فیصد مویشی کے دباؤ کے باوجود دنیا کے آٹھ فیصد کی حیاتیاتی تنوع کی حفاظت کرکے ہم نے ثابت کیا ہے کہ کم وسائل میں بھی فطرت کی حفاظت ہو سکتی ہے۔ یہ ہندوستانی ثقافت کی فطرت ہے جس میں ہم جانوروں، پرندوں اور درختوں کی بھی پوجا اور ان کی حفاظت کرتے ہیں۔ ہر گاؤں میں ایک جنگل ایسا ہوتا ہے جس میں کٹائی چرائی نہیں ہوتی۔
شہروں میں جنگلات کے علاقے کو بڑھانے کے لیے’نگروَن‘اسکیم کی شروعات
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS