جنوبی افریقہ کی عدالت نے لاک ڈاؤن کو’غیرآئینی‘قرار دیا

    0

    کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقہ کی ایک عدالت نے کورونا وائرس (كووڈ -19) کے پیش نظرملک میں نافذ لاک ڈاؤن کے قوانین کو’غیر آئینی‘اور’غلط‘قرار دیا ہے۔ 
    نارتھ گونٹینگ ہائی کورٹ نے منگل کو اس معاملہ کی سماعت کرتے ہوئے کہا’’حکومت کی جانب سے كووڈ -19 کی روک تھام کے لئے نافذ کچھ شرائط غیر منطقی 
    ہیں‘‘۔ 
    عدالت نے موجودہ قوانین میں ترمیم کرنے اور اسے دوبارہ شائع کرنے کے لئے حکومت کو 14 دن کا وقت دیا ہے، تاکہ لوگوں کے حقوق کی خلاف ورزی نہ ہو۔
     عدالت نے یہ حکم ’لبرٹی فائٹرز نیٹ ورک‘کی طرف سے دائر عرضی پر سماعت کے بعد دیا جس میں ملک میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے تحت قومی آفت قرار دینے 
    کی کوشش کی گئی تھی۔ 
    جنوبی افریقہ میں كووڈ -19 کی روک تھام کے لئے 27 مارچ کو پانچ مراحل کے لاک ڈاؤن کا اعلان ہوا تھا، جس کا چوتھا مرحلہ یکم مئی کو اور پانچواں یکم جون سے 
    شروع ہوا ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS