دعائیہ تقریب کے دوران جارج فلائیڈ کے بھائی کی اپیل

    0

    واشنگٹن: امریکہ میں ایک پولیس اہلکار کے تشدد سے ہلاک ہونے والے سیاہ فام جارج فلائیڈ کے بھائی ٹیرنس فلائیڈ نے منی پولس شہر میں جائے وقوعہ پر پہنچ کر
    مظاہرین سے بات چیت کی۔ اس موقع پر جارج فلائیڈ کے لئے دعائیہ تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا۔
     ٹیرنس فلائیڈ نے کہا کہ مختلف شہروں میں ہونے والے فسادات سے انکا بھائی واپس
    نہیں آجائے گا۔ مظاہرین بدلہ لینے کے لئے اپنے آپ کو اس قابل بنائیں کہ انہیں پتا ہو کہ وہ کس کو ووٹ دے رہے ہیں۔ 
    ٹیرنس نے مزید کہا کہ ان کا بھائی امن پسند شخص تھا۔ موقع
    پر موجود شہریوں نے مقتول کے بھائی سے اظہار ہمدردی بھی کیا۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS