گھریلو پروازوں میں مسلسل اضافہ: ہردیپ سنگھ پوری

0

نئی دہلی: گھریلو پرواز کی خدمات دو ماہ کے بعد 25 مئی کو دوبارہ شروع ہونے سے ان کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے شہری ہوا بازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے آج میڈیا کو بتایا کہ پروازوں کے شروع ہونے کے چھٹے روز 30مئی کو 529 پروازوں کا انتظام کیا گیا۔اس میں 45646 مسافروں نے سفر کیا۔یہ گذشتہ چھ دنوں میں پروازوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔اس سے قبل 29 مئی کو باقاعدہ ایئر لائن کمپنیوں نے 513 اڑانیں آپریٹ کی تھیں جن میں 39969 مسافر اپنی منزل تک پہنچے۔
واضح رہے کہ کووڈ-19 وبا کے انفکشن کو پھیلنے سے روکنے کے لئے مرکزی حکومت نے 25مارچ سے ملک میں گھریلو اڑانوں پر پابندی عائد کردی تھی۔بین الاقوامی پروازیں 22مارچ سے ہی بند ہیں۔مرکزی حکومت نے نئی ہدایات کے ساتھ 25مئی سی ایک تہائی مسافر طیاروں کی اجازت دی ہے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS