ٹرمپ نے جی 7 کی میٹنگ منسوخ کی، ہندوستان سمیت چار ملکوں سے کریں گے بات 

    0

    واشنگٹن: امریکہ نے عالمی وبا کووڈ-19 کی وجہ سے اقتصادی بحران کے سلسلے میں غور کرنےکےلئے مجوزہ جی 7 کی میٹنگ ستمبر تک منسوخ 
    کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے بجائے روس،جنوبی کوریا،آسٹریلیا اور ہندوستان کے ساتھ میٹنگ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ 
    امریکہ صدر کے دفتر وائٹ ہاؤس کے سرکاری ذرائع نے آج بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں جی 7 میں  کووڈ-19 کی وجہ 
    سے پیدا ہلچل کی صحیح طریقےسے نمائندگی نہیں کرتی ہے اس لئے اس میٹنگ کو ستمبر تک کےلئے منسوخ کردیا ہے۔ اس کے بجائے ٹرمپ نے روس،جنوبی 
    کوریا،آسٹریلیا اورہندوستان کو میٹنگ کےلئے مدعو کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ 
    ذرائع کے مطابق امریکی صدر کی اس پہل کا مقصد امریکہ کے روایتی ساتھیوں کے ساتھ چین کے مستقبل کے برتاؤ کے ساتھ نمٹنے کے بارے میں بات کرنا ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS