نئی دہلی: گھریلو مسافر پروازیں دوبارہ شروع ہونے کے بعد جمعہ کو پہلی بار ان کی تعداد 500 سے تجاوز کرگئی۔شہری ہوابازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے
سنیچرکو بتایا کہ ملک کے مختلف ہوائی اڈوں سے کل 513 پروازیں روانہ ہوئیں۔ ان میں 39969 مسافرسوارتھے۔دو مہینے کے وقفے کے بعد گزشتہ 25 مئی کو
مسافرپروازیں دوبارہ شروع ہونے کے بعد یہ تعداد سب سے زیادہ ہے۔واضح رہے کہ 28 مئی کو مغربی بنگال میں بھی طیارہ خدمات شروع ہونے کے بعد اب پورے
ملک میں مسافرطیارے چلنے شروع ہوگئئے ہیں۔ مرکزی حکومت نے معمول سے ایک تہائی پروازیں ہی چلانے کی اجازت دی ہے لیکن ممبئی اور چنئی جیسے شہروں
اورآندھرا پردیش اور مغربی بنگال جیسی ریاستوں میں ریاستی حکومت نے اس تعداد میں مزید کمی کی ہے۔
- Business & Economy
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- Regional
- Maharashtra & Goa
- Opinion & Editorial
- Politics
- Punjab & Haryana
پروازوں کی تعداد 500 سے تجاوز
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS