کورونا کے سبب سیاسی تشہیری مہم میں دقتیں آئیں گی: نڈا

0

نئی دہلی:بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کے صدر جگت پرکاش نڈا نے آج تسلیم کیا کہ کووڈ۔ 19 کی عالمی وبا کے سبب جمہوری سیاست میں بڑی تبدیلی آئی گی اور سیاسی پارٹیوں کو تشہیر مہم میں دقتیں پیش آئیں گی۔نڈا نے یہاں وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت والی مرکز کی بھارتیہ جنتاپارٹی حکومت  کی دوسری مدت کارکا ایک برس پورا ہونے کے موقع پر ایک پریس کانفرنس میں سوال کے جواب میں کہا کہ کورونا کی وجہ سے طرز زندگی میں تبدیلی آئی ہے۔ عوامی زندگی پرکئی طرح کی پابندیاں ہونے کے سبب سیاسی تشہیر مہم میں دقتیں آئیں گی۔
بی جے پی نے کہا کہ پارٹی نے تکنیک کی مدد سے تنظیم کے نیچے کی سطح پر رابطہ  قائم کرلیا ہے،لیکن عام لوگوں کے درمیان انتخابی مہم میں پریشانی آئے گی لیکن وہ دقتیں سبھی سیاسی جماعتوں کو پیش آئی گی۔ وقت کے مطابق تشہیر کے طریقوں میں تبدیل کی جائے گی۔ لیکن اس میں سب کے ماسک لگانا اور سماجی دور پر عمل کرنا ضروری ہوگا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS