مودی حکومت کے چھ سال بے رحم ثابت ہوئے :کانگریس

0

نئی دہلی: کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ مودی حکومت کے چھ سال کی میعادکار میں ملک کو صرف سبز باغ دکھائے گئے اور مٹھی بھر امیروں کی تجوری بھر کر غریبوں کا استحصال کیا گیا ، لوگ بے بسی سے دیکھتے رہے اور حکومت بے رحمانہ طریقے پریشان کرتی رہی۔
کانگریس کے سکریٹری جنرل کے سی وینوگوپال اور میڈیا انچارج رندیپ سرجے والا نے نامہ نگاروں کی کانفرنس میں مودی حکومت کے چھ سال کے کام کاج کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت نے کم از کم ایڈمنسٹریشن اور زیادہ سے زیادہ گورننس کا دعوی کیا تھا لیکن وہ اس کے ٹھیک برعکس ثابت ہوئی ہے جس میں ملک کی عوام پوری طرح سے بے بس اور حکومت بے رحم بنی رہی۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران دنیا نے مودی کے ذریعہ لائے گائے انسانی ٹریجڈی اور بغیر سوچے سمجھے لگائے گئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگوں کی حالت دیکھی ہے۔ مودی حکومت نے انسانی ٹریجڈی کو پہلے نوٹ بندی کے طور پر پیش کیا جب اس کے فیصلے سے بینکوں کی لائنوں میں کھڑے رہتے ہوئے کئی لوگ موت کے آغوش میں پہنچ گئے اور پھر ادھورے طریقے سے جی ایس ٹی کے نفاذ سے ملک کی معیشت کو تباہ کیا گیا۔
کانگریس لیڈروں نے کہا کہ مودی حکومت کا سب سے ظالمانہ روپ کورونا وبا روکنے کے لئے نفاذ لاک ڈاؤن کے طور پر دیکھنے کو ملا جب روزی روٹی چھن جانے کی وجہ سے ہزاروں لوگ سڑکوں پر پیدل چلتے رہے اور بھوکے پیاسے اپنے گھروں کی طرف نکلنے لگے۔
یہ ٹریجڈی لاک ڈاؤن کے ابتدا سے ہی دیکھنے کو ملی ہے اور اب تک یہ منظر روزانہ دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS