نئی دہلی: کورونا وائرس وبا کے دوران كوارنٹين سینٹر میں لوگ نیشنل بک ٹرسٹ(این بی ٹی) کی کتابیں پڑھ کر اپنا ڈپریشن مٹارہے ہیں اور ذہنی دباؤ بھی دورکررہے ہیں۔
نیشنل بک ٹرسٹ نے کتابوں کےذریعے اس تناؤ کودورکرنے کی اس منفرد منصوبہ کو پہلی بارغازی آباد میں نافذ کیا ہے جہاں 250 افراد کورونا وائرس مشتبہ كوارنٹين میں ہیں۔ ملک میں پہلی بار یہ منفردتجربہ استعمال کیا گیا ہے۔نیشنل بک ٹرسٹ کے ڈائرکٹر یوراج ملک نے’یواین آئی‘کو بتایا کہ غازی آباد کے ضلع مجسٹریٹ اجے شنکر پانڈے کے تعاون سے یہ اسکیم نافذ کی گئی ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل بک ٹرسٹ نے كوارٹين کئے گئے مشتبہ مریضوں کو 200 کتابیں تقسیم کیں جن میں زیادہ تر اطفال ادب کی کتابیں تھیں۔ اس کے علاوہ ٹرسٹ کی میگزین کتاب ثقافت بھی تقسیم کی گئی۔ ان مریضوں نے فارغ وقت میں ان کتابوں سے لطف اٹھایا اور اپنے ذہنی دباؤ دور کئے۔
کتابوں نے کوروناوائرس مریضوں کا تناؤ دورکیا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS