کولکاتہ: وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے لاک ڈاؤن 4ختم ہونے سے دو دن قبل واضح کردیا ہے کہ یکم جون سے ریاست میں تمام مذہبی مقامات کھل جائیں گے
مگر دس سے زاید افراد ایک ساتھ جمع نہیں ہوسکتے ہیں۔ اسی طرح کسی بھی قسم کے اجتماعات کی اجازت نہیں ہوگی۔
وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آن لائن پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مندر، مسجد، گورودوارہ اور چرچ کو یکم جون سے کھولنے کی اجازت ہوگی، مگر دس
افراد سے زائد لوگ ایک ساتھ جمع نہیں ہوسکتے ہیں اور مذہبی مقامات پر کوئی اجتماع نہیں ہوگا۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ مذہبی مقامات کو کھولنے کا مطلب
ہرگزیہ نہیں ہے کہ بھیڑ جمع کرنے کی عام اجازت ہوگی۔ معاشرتی فاصلہ کو بہر صورت قائم رکھا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ مذہبی مقامات کی
انتظامیہ کی ذمہ داری ہوگی کہ صفائی کا خیال رکھنا ہوگا۔ صفائی کا بہر صورت خیال رکھا جائے اور حفظان صحت کے قوانین پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔
مرکزی حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ’شرمک ٹرین میں معاشرتی فاصلے کا خیال نہیں رکھا جارہا ہے۔ ٹرین میں نہ کھانا اور نہ
پانی مہیاکرایا جارہا ہے۔ وزیرا علیٰ نے کہا کہ حکومت آخر کیا کرنا چاہتی ہے۔ وزیرا علیٰ نے کہا کہ شرمک ٹرین چلائی جارہی ہے یا پھر کورونا ایکسپریس ٹرین چلائی
جارہی ہے۔
وزیرا علیٰ نے کہا کہ میں بھی وزیر ریلوے رہ چکی ہوں۔ مجھے معلوم ہے کہ بھیڑ کو کس طریقے سے کم کیاجاسکتا ہے۔ ڈبوں میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ وزیرا علیٰ نے
کہا کہ شرمک ٹرین کو جس طرح سے چلایا جارہا ہے اس سے لوگوں کی مصیبت میں اضافہ ہوا ہے۔ 48گھنٹے میں نہ پانی اور نہ ہی کھانا فراہم کیا جارہا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں اگر ٹرینیں چل سکتی ہیں تو پھر مذہبی مقامات کیوں نہیں کھل سکتے ہیں۔
وزیرا علیٰ نے کہا کہ بنگال حکومت نے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے میں بہت حد تک کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسری ریاستوں سے آنے
والوں کی وجہ سے حالیہ دنوں میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ جوٹ اور چائے باغات کو صد فیصد ورک فورسیس کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہوگی۔ اس کے علاوہ سرکاری اور پرائیوٹ دفاتر بھی کھل
جائیں گے۔ صد فیصد حاضری ہوگی۔
لاک ڈاؤن 4میں دوکانیں اور دیگر مارکیٹ کھولنے کی اجازت دینے کے باوجود مساجد کھولنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ تاہم حکومت کیلئے مذہبی مقامات پر معاشرتی
فاصلے کو برقرار رکھنا مشکل ہوگا۔
لاک ڈاؤن 4کے بعد اگلی حکمت عملی بنانے کیلئے وزیرا عظم مودی نے وزیر داخلہ امیت شاہ سے صلاح و مشورہ کیا ہے اور امید ہے کہ اگلے دو دنوں میں مرکزی
حکومت باضابطہ ہدایات جاری کرے گی۔ کل وزیر داخلہ امیت شاہ نے ممتا بنرجی سے بات کی تھی اور لاک ڈاؤن کی توسیع پر ان کی رائے مانگی تھی۔ دونوں رہنماؤں نے
معاشی سرگرمیاں شروع کرنے پر زور دیا تھا۔
آٹھ جون سے ریاست میں تمام سرکاری اور پرائیوٹ دفاتر کھل جائیں گے: ممتا بنرجی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS