ابوجا: نائیجیریا کے صدر محمدو بوہاری نے ملک میں بندوق برداروں اور جرائم پیشہ گروہوں کے حملوں کو ناکام کرنے کےلئے فوج کو اپنی مہم میں تیزی لانے کا حکم دیا ہے۔ محمدو نے شمال مشرقی نائیجیریوں کے سوکوٹو صوبے میں بدھ کو بندوق برداروں کے ذریعہ کئے گئے حملے کے بعد جمعرات کو یہ حکم دئے۔مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس حملے میں کم از کم 70 لوگ مارے گئے تھے۔انہوں نے کہا،’’حکومت حملہ آوروں سے اپنے شہریوں کی حفاظت کرنے کےلئے پرعزم ہے۔ہم اس طرح کے اجتماعی قتل کرنے والوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنے اور انہیں پوری طرح سے کچلنے کےلئے پرعزم ہیں۔‘‘انہوں نے کہا،’’پوری دنیا اورنائیجیریا اس وقت کورونا وائرس کی وبا کے خلاف لڑائی لڑرہا ہے۔یہ بدقسمتی اور تکلیف دہ ہے کہ اس وقت بھی ملک کے کچھ حصوں میں حملہ آور اور جرائم پیشہ گروہ فعال ہیں اور بے قصور لوگوں کو قتل کررہے ہیں۔
نائیجیریا میں حملہ آوروں کے خلاف مہم تیز کرے فوج : بوہاری
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS