مہاجرمزدوروں کوروزی روٹی فراہم کرنا اصل امتحان: مایاوتی

    0

    نئی دہلی: بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے جمعہ کے روز کہا کہ مہاجرمزدوروں کو روزی روٹی فراہم کرنا مرکزی اورریاستی حکومتوں کا اصل امتحان ہے۔
    مایاوتی نے سلسلہ وارٹویٹ میں کہا کہ مہاجر مزدوروں کے ساتھ انصاف ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے 20 لاکھ کروڑ روپے کے امدادی پیکیج کی آزمائش مہاجرمزدوروں کو انصاف دلانا ہے۔انہوں کہا کہ مرکزی اورریاستی حکومتوں کی اولین ترجیح مہاجرمزدوروں کو روزی روٹی فراہمی ہونی چاہئے۔
    بی ایس پی لیڈر نے کہا’’ملک میں گزشتہ 66 دن سے لاك ڈاؤن کی وجہ سے ہرطرح کی نظراندازاورنفرت سے متاثرکسی نہ کسی طرح گھرواپس لوٹنے والے لاکھوں مہاجر مزدوروں کے لئے آخر کارعدالت کو کہنا پڑا کہ ریل اور بسوں سے انہیں مفت گھر بھیجنے کی پوری ذمہ داری حکومتوں کی ہے۔ بی ایس پی کے اس مطالبے کو حکومت نظر انداز کرتی رہی ہے۔’’انہوں نے کہا کہ خاص طور پر اتر پردیش اور بہار میں واپس جا رہے ان بے سہارا لاکھوں مہاجر کارکنوں کی روزی روٹی کا بنیادی مسئلہ حل کرنا مرکز اورریاستی حکومتوں کا اب پہلا فرض بنتا ہے۔ انہیں ان کے گھر کے آس پاس مستقل روزگارفراہم کرنا ہی حکومت کی نیت، پالیسی اور خلوص کا اصل امتحان ہے۔مایاوتی نے کہا ’’اصل میں مرکز نے دیر سے ہی صحیح 20 لاکھ کروڑ روپے کے جس اقتصادی پیکیج کا اعلان کیا ہے اس کا بھی عوامی مفاد میں مناسب استعمال کا امتحان اب یہاں ہونا ہے۔ عوام اپنی حالت زار اور بدحالی کے لئے حکومتوں کی نظرانداز اور نفرت کو شاید ہی آگے  بھلا پائیں۔ انہیں جینے کے لئے انصاف چاہئے۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS