بھوپال: مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں واقع راج بھون احاطے میں کووڈ 19 انفیکشن کے پیش نظر ضروری احتیاط کا ہر روز اعلی
سطحی جائزہ لیا جائےگا۔ راج بھون احاطے میں رہنے والے ملازمین اور ان کے گھروالوں میں سے سات لوگ کووڈ 19 سے متاثر پائے گئے ہیں، جنہیں کل ہی اسپتال
میں داخل کرایا گیاہے۔
احاطے کے ملازمین کے رہائشی علاقے کو کووڈ 19 متاثرہ کنٹونمنٹ علاقہ قرار دے کر مکمل ’اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر‘(ایس او پی) کو یقینی بنایا گیاہے۔
گورنر کے سکریٹری منوہر دوبے نے آج یہاں جاری ریلیز میں بتایا کہ مہمانوں کی آمدورفت ،ملازمین کی صحت وغیرہ کی سخت نگرانی کےلئے روزانہ جائزہ لینے کا
انتظام کیا گیا ہے، تاکہ حالات کےمطابق انتظامات کو بہتر بنانے کے کام کو فوراً کیا جاسکے۔ دوبے نے بتایا کہ راج بھون میں کووڈ 19 کے چیلنج کا سامنا کرنے کےلئے سبھی ضروری احتیاط پر عمل کرنے کو یقینی بنایا گیا ہے۔ اس کےلئے راج بھون
احاطے میں خاص علاقے کے مطابق انتظام کیا گیا ہے۔ راج بھون احاطے میں واقع ملازمین کے رہائش والے کنٹونمنٹ علاقے میں خاص علاقوں کےلئے درجہ بند انتظام
کیا گیا ہے۔ اسی کے مطابق سبھی ضروری ہدایات اور احتیاط برتنے کا انتظام ہے۔
گورنر کی رہائش اور دفتر لال کوٹھی کو’انر زون‘بناکر آمدورفت کے انتظامات کی نگرانی کی جارہی ہے۔ دفتروں کے ملازمین کو ’ورک فروم ہوم‘کی ہدایت دی گئی
ہے۔ احاطے میں واقع دفتروں کو عارضی طورپر بند کیاگیا ہے۔ ضرورت پڑنے پر ہی ملازمین کو بلایا جائےگا۔
راج بھون میں داخل ہونے والے مہمانوں کے موبائل فون میں آروگیہ سیتو ایپ ڈاؤن لوڈ ہونا ضروری ہے، اور ان کی تھرمل اسکریننگ کی جارہی ہے۔ دوبے نے بتایا
کہ راج بھون کے احاطے میں رہنے والے کنبوں کی میڈیکل ایجمرجنسی کو چھوڑ کر دیگر کسی بھی وجہ سے تین دن کے لئے سبھی کے باہر جانے پر پابندی رہےگی۔
راج بھون احاطے میں کورونا پہنچنے کے بعد انتظام مزید درست
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS