دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 57 لاکھ کے قریب، 3.55 لاکھ لوگوں کی موت

    0

    نئی دہلی: دنیا بھر میں کورونا وائرس (كووڈ 19) وبا سے متاثرین کی تعداد 57 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ اس بیماری سے 
    اب تک 3.55 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔
     امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کورواناوائرس سے دنیا بھر میں اب تک 
    5691970 لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ 355629 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔
     کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں امریکہ دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے، جبکہ برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے۔ وہیں اس جان لیوا وائرس 
    سے ہونے والی اموات کے لحاظ امریکہ پہلے، برطانیہ دوسرے اور اٹلی تیسرے نمبر پر ہے۔ تنہا امریکہ میں ہی ایک لاکھ سے زیادہ لوگ لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
     ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 6566 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 194 لوگوں کی جانیں گئی ہیں۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی 
    وزارت کی جانب سے جمعرات کو جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس کے انفیکشن سے اب تک 
    158333 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 4531 لوگوں کی موت ہوئی ہے، جبکہ 67692 لوگ اس بیماری سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ 
    عالمی سپر پاور مانے جانے والے امریکہ میں کورونا کی وبا سے اب تک 1699176 لوگ متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 100418 اموات ہو چکی ہیں۔ برازیل میں 
    متاثرین کی تعداد چار لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔ یہاں 411821 لوگ اس کی زد میں آ چکے ہیں اور 25598 لوگوں کی موت ہو چکی ہیں۔
     روس میں بھی كووڈ -19 کا غضب جاری ہے اور یہاں اس کے انفیکشن سے اب تک 370680 لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ 3968 لوگوں نے اپنی جانیں گنوائی ہیں۔ 
    برطانیہ میں بھی اس انفیکشن کی وجہ حالات مسلسل خراب ہوتے جا رہے ہیں۔ یہاں اب تک اس وبا سے 268619 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 37542 اموات ہو چکی 
    ہیں۔
     یورپی ملک اٹلی میں بھی اس وبا سے بہت تباہی برپاہوئی ہے۔ یہاں اب تک اس کی وجہ 33072 لوگوں کی موت ہوئی ہے اور 231139 لوگ اس سے متاثرہ ہوئے 
    ہیں۔ اسپین میں اب تک 236259 لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ 27117 افراد کی موت ہو چکی ہے۔
     عالمی وبا کورونا کے اصل مقام چین میں اب تک 84106 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور یہاں 4638 اموات ہوئی ہیں۔ یورپی ملک فرانس اور جرمنی میں بھی اس جان لیوا 
    وائرس کی وجہ سے صورت حال کافی خراب ہے۔ فرانس میں اب تک 183038 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 28599 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ جرمنی میں 
    کورواناوائرس سے 181524 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 8428 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ 
    ترکی میں کورونا سے اب تک 159797 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 4431 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس سے شدید متاثر عرب ملک ایران میں 141591 لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ 7564 اس کی وجہ موت ہوئی ہے۔ 
    بیلجیم میں 9364، میکسیکو میں 8597، کناڈا میں 6876، ہالینڈ میں 5890، سویڈن میں 4220، پیرو میں 3983، ایکواڈور میں 3275، سوئٹزرلینڈ میں 
    1917، آئر لینڈ میں 1631 اور پرتگال میں 1356 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ پڑوسی ملک پاکستان میں اس جان لیوا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی 
    تعداد 60 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔ اب تک 59151 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 1225 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS