کولمبیا میں کورونا کے 1022 نئے معاملے،متاثرین کی تعداد 23,003 ہوئی

    0

    میکسیکوسٹی: کولمبیا میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کے 1022 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 23,003پر 
    پہنچ گئی۔
     کولمبیا کے وزارت صحت نے یہ اطلاع دی ہے۔ وزارت کی طرف سے ٹویٹر پر شائع اعدادو شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 26 لوگوں کی موت ہوئی ہے جس کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد بڑھکر 776 ہوگئی ہے۔ اس دوران 246 کورونا مریض پوری طرح ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔ 
    کولمبیا میں مئی کے آخر تک لاک ڈاؤن نافذ ہے اور اس کے بعد جون میں پروڈکشن سیکٹر میں کام شروع ہونے کی امید ہے۔ ملک میں گھریلو ٹرانسپورٹ 
    جون کے آخر تک بین الاقوامی پروازیں اگست کے آخر تک منسوخ ہیں۔ 
    عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) نے 11 مارچ کو کورونا وائرس کو عالمی وبا قرار دیا تھا۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق دنیا میں اب تک کورونا وائرس سے 
    343,500 سے زیادہ لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ دنیا میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 54 لاکھ کے اعدادو شمار کو پار کرگئی ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS