بشکیک :کرغزستان میں عالمی وبا کورونا کے بدھ کےروز 52 نئے معاملے درج کیے گئے اور اس کے ساتھ ہی ملک میں اس انفیکشن کی زد میں آنے والے لوگوں کی
تعداد بڑھ کر 1520 ہو گئی ہے۔کرغزستان کے نائب وزیر صحت این حسین بائیو ف نے بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3706 لوگوں کورونا کی
جانچ کی گئی۔ حالیہ متاثرین میں 12 طبی اہلکار ہیں۔ اس طرح ملک میں اس وائرس سے متاثر ہونے والے صحت کارکنوں سے کی تعداد 299 ہو گئی ہے،جن میں سے
243 لوگ ٹھیک ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 28 لوگ اس وبا سے ٹھیک ہوئے ہیں۔اس طرح ملک میں اب تک 1043 لوگ اس جان
لیوا وائرس سے نجات پا چکے ہیں اور انہیں مختلف اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ملک میں اس وقت 461 کورونا مریضوں کا مختلف استپالوں میں علاج چل رہا
ہے،جن میں سے چارافراد انتہائی نگہداشت کے کمرے میں ہیں۔ یہاں 2835 ان لوگوں کوطبی کی نگرانی میں رکھا گیا ہے،جو کورونا متاثرین کے رابطہ میں آئے
تھے اور 7054 لوگوں ہوم کورنٹن کیا گیا ہے۔
کرغزستان میں کورونا کے 52 نئے معاملے
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS