سعودی عرب میں جنرل ڈائریکٹریٹ آف پاسپورٹس نے قومی ادارہ معلومات کے تعاون سے مملکت میں موجود سیاحوں کے ویزے میں 3 ماہ کی توسیع کا اعلان کیا ہے۔ مفت میں کی جانے والی یہ توسیع ان غیر ملکی شہریوں کے لیے ہے جن کے ویزوں کی میعاد بین الاقوامی فضائی پروازوں کے معطل رہنے کے عرصے کے دوران ختم ہو گئی ہے۔ سعودی میں کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے حفاظتی تدابیر کے سلسلے میں مذکورہ پروازوں کو معطل کیا گیا۔
سعودی سرکاری کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاسپورٹس ڈائریکٹریٹ نے واضح کیا ہے کہ مملکت میں موجود غیر ملکیوں کے سیاحتی ویزوں کی میعاد میں حالیہ توسیع قومی ادارہ معلومت کے تعاون سے خود کار نظام کے ذریعے کر دی گئی ہے۔ اس مقصد کے لیے پاسپورٹ ڈائریکٹریٹ کے دفاتر آنے کی ضرورت نہیں۔