کورونا صورتحال پر راہل گاندھی کی ماہرین صحت سے بات چیت، اگلے سال تک آسکتی ہے کورونا ویکسین

0

کورونا بحران کے دوران موجودہ صورتحال کو لیکر آج کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے دو عالمی صحت ماہرین ہارورڈ سے پروفیسر آشیش جھا اور سویڈن کے پروفیسر جوہان کے ساتھ خصوصی گفتگو کی۔
راہل گاندھی نے آج ماہر صحت پروفیسر جھا سے بات چیت کے دوران پوچھا کہ آخر کورونا کے لیے ویکسین کب آئے گی؟ اس پر پروفیسر جھا نے کہا کہ تین ممالک میں امید ہے کہ جلد ویکسین آئے گی، لیکن پوری طرح سے امید ہے کہ اگلے سال تک ویکسین آئے گی۔ ہندوستان کو اس کے لئے منصوبہ بنانا پڑے گا کیونکہ ہندوستان کو 50 کروڑ سے زیادہ ویکسین تیار کرنی ہے

پروفیسر جھا نے کہا کہ یہ وائرس لوگوں کے لیے بالکل نیا ہے۔ اس لئے خود کو بچا کر رکھنے کی ضرورت ہے۔ دوسرا راستہ لاک ڈاؤن ہے۔ لیکن لاک ڈاؤن معیشت کے لیے مضر ہو سکتا ہے۔ ایسے میں دھیرے دھیرے معیشت کو کھولنے کی ضرورت ہے اور لوگوں کے ذہن سے خوف کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے وائرس کی رفتار کو دھیما کر سکتے ہیں۔ اگر وائرس کو روکنا ہے تو صرف جو متاثر ہیں، ان کو سماج سے الگ کر سکتے ہیں، جس کے لیے ٹیسٹنگ ضروری ہے، لاک ڈاؤن آپ کو اپنی صلاحیت بڑھانے کا وقت دیتا ہے۔ اگر لاک ڈاؤن کا استعمال اپنی صلاحیت بڑھانے کے لیے نہیں کیا گیا تو کافی نقصان ہوگا۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS