حیدرآباد:تلنگانہ ہائی کورٹ نے آج ریاستی حکومت کو ہدایت دی ہے کہ مُردوں کی بھی کورونا طبی جانچ کی جائے۔عدالت نے ریاست میں کورونا وائرس کی جانچ کے مسئلہ پر عدم اطمینان کا اظہار کیااور11مارچ سے اب تک ریاست میں کی گئی طبی جانچ کی تفصیلات پیش کرنے کی حکومت کو ہدایت دی۔کورونا طبی جانچ کے سلسلہ میں داخل کردہ ایک عرضی کی عدالت نے سماعت کی۔عدالت نے مُردوں کی کورونا جانچ نہ کرنے کے سلسلہ میں حکومت کی جانب سے جاری کردہ احکامات کوکالعدم قرار دیااور حکومت کو ہدایت دی کہ اسپتال میں مرنے والے افراد کی کورونا طبی جانچ کروائی جائے۔عدالت نے کہا کہ اگرچہ کہ اس وبا کی علامات نہ بھی پائی جائیں تب بھی یہ سب سے زیادہ خطرے والی بات ہوسکتی ہے، اس کی جانچ حکومت کی جانب سے کیوں نہیں کروائی جارہی ہیں؟عدالت نے سوال کیا کہ دیگر ریاستوں کے برخلاف تلنگانہ میں کم تعداد میں طبی جانچ کورونا وائرس کے سلسلہ میں کیوں کی گئی ہے؟عدالت نے یہ بھی حکم دیا کہ کورونا وائرس کے ضمن میں ریاستی حکومت کی جانب سے مرکز کو بھیجے گئے مکتوب کو بھی پیش کیاجائے۔عدالت نے پوچھا کہ دیگرریاستوں سے تلنگانہ آنے والے کتنے مزدوروں کی طبی جانچ کی گئی ہے۔سلامتی کے کٹس کتنے اسپتالوں کو فراہم کی گئی ہیں،اس کی بھی تفصیلات فراہم کی جائیں۔عدالت نے 4جون تک جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔
کورونا وائرس کی جانچ حکومت کی جانب سے کیوں نہیں کروائی جارہی ہیں؟
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS