نئی دہلی: سپریم کورٹ نے آج ایئر انڈیا کو فوری راحت دیتے ہوئے غیرنوٹیفائڈ بین الاقوامی پروازوں میں اگلے 10 دنوں تک درمیانی سیٹوں پر بھی مسافروں کو بٹھا کر لانے کی منظوری دے دی۔
چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے، جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس رشی كیش رائے کی بنچ نے عیدالفطر کی چھٹی کے دن ضروری سماعت کرتے ہوئے ایئر انڈیا کے لیے یہ راحت دی۔ تاہم عدالت نے واضح کر دیا کہ 10 دنوں کے بعد ایئر انڈیا کو بمبئی ہائی کورٹ کے اس حکم پر عمل کرنا ہوگا جس میں کہا گيا ہے کہ سفر کے دوران درمیان کی ایک سیٹ خالی چھوڑنی ہوگی۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS