ہنگولی میں کورونا وائرس کے پچاس نئے معاملات، حالات کشیدہ

    0

    ہنگولی: مہاراشٹر میں ہنگولی ضلع کے مختلف مقامات سے کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے پچاس نئے معاملات کی رپورٹ ملنے کے بعد پورے 
    ضلع میں کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔
    محکمہ صحت کے حکام نے اتوار کو بتایا کہ ہفتے کی رات ضلع کے مختلف علاقوں سے پچاس لوگوں کے متاثر ہونے کی اطلاع ملی۔ انہوں نے بتایا کہ نئے معاملات 
    سے منسلک لوگ ممبئی یا دیگر شہروں سے واپس آئے ہیں۔ ان معاملات کے سامنے آنے کے بعد صحت خدمات دستیاب کرا رہے ڈاکٹروں اور طبی عملہ کے سامنے نیا 
    چیلنج کھڑا ہوگیا ہے۔ 
    خیال رہے کہ گزشتہ مہینے مالیگاوں اور ناسک سے واپس آئے کئی جوانوں کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ ضلع میں کل ملاکر متاثرین کی تعداد 
    151ہوگئی ہے، حالانکہ ابھی فعال معاملات کی تعداد 62ہے جبکہ 89مریض علاج کے بعد ٹھیک ہوچکے ہیں اور انہیں اسپتالوں سے چھٹی دی جاچکی ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS