ممبئی: بالی ووڈ کے جانے مانے کریکٹر ایکٹر کرن کمار کورونا پازیٹیو کی زد میں آگئےہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ 14 مئی کو کرن کمار کورونا پازیٹیو پائے گئے تھے۔ جس کے بعد انہیں خود کو گھر میں ہی کوارنٹائن کرلیا۔ انہوں نے اپنے گھر والوں سےبھی دوری بنالی ہے اور ایک فلور پر خود کو محدود کرلیا ہے۔ وہ دس دنوں سے کوارنٹائن میں ہیں اور ان کا اگلا کووڈ-19 ٹسٹ ایک دو دن میں ہوگا۔ بتایا جارہا ہے کہ کرن کمار کو کورونا کی کوئی علامتیں نہیں ہیں پھر بھی ان کے کورونا پازیٹیو پائے جانے پر ان کے گھر والے بھی حیران ہیں۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS