سی ڈبلیو سی نے 1710 کروڑ روپے کا کاروبار کیا، حکومت کو35.77 کروڑ کا منافع

0

نئی دہلی:  سینٹرل ویئرہاوس(اسٹوریج) کارپوریشن (سی ڈبلیو سی) نے  2019-20 کے دوران تقریبا 1710 کروڑ روپے کا اب تک کا سب سے زیادہ کاروبار کیا ہے۔
سی ڈبلیو سی کے منیجنگ ڈائریکٹر ، ارون کمار شریواستو نے ہفتہ کے روز دہلی میں مرکزی وزیر فوڈ اینڈ سپلائی رام ولاس پاسوان کو، فوڈ اینڈ عوامی تقسیم سکریٹری سدھانشو پانڈے اور وزارت اور سی ڈبلیو سی کے دیگر سینئر افسران کی موجودگی میں 35.77 کروڑ روپے کا منافع چیک دیا۔ پاسوان نے سی ڈبلیو سی کی اچھی کارکردگی کے لئے ساتئش کی۔
سی ڈبلیو سی نے سال 2019-20 میں اپنی ’پیڈ اپ کیپیٹل‘ کے لئے عبوری ڈویڈنڈ 95.53 فیصد کا اعلان کیا ہے، جبکہ گزشتہ سال یہ 72.20 فیصد تھا۔ کل منافع 64.98 کروڑ روپے کا ہوا ہے جس میں مرکزی حکومت کے حصے میں 35.77 کروڑ روپے آئے ہیں. حکومت کے پاس اس کا 55 فیصد اسٹاک ہے۔شیئر ہولڈروں کی سالانہ جنرل میٹنگ میں سال 2019-20 کے لئے آخری ڈویڈنڈ کا اعلان کیا جائے گا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS