ممبئی: بالی کی ببلی گرل پریتی زنٹا نے لاک ڈاؤن کے دوران فٹ رہنے کا طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے۔کورونا وائرس کی وجہ سے ان دنوں سبھی بالی وڈ ستارے لاک ڈاؤن میں ہیں اور قرنطین میں وقت گزار رہے ہیں۔ یہ سبھی فنکار فٹ رہنے کی بھی پوری کوشش کررہے ہیں۔ ایسے میں پریتی زنٹا نے لاک ڈاؤن کے دوران ورزش کا نیا طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے۔ انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں وہ لیمپ کے سہارے ورک آؤٹ کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ پریتی زنٹا کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پرخوب وائرل ہورہا ہے اورلوگ اس پرزبردست کمنٹس بھی کررہے ہیں۔پریتی زنٹا کے اس ویڈیو میں ان کی انرجی اور انداز دیکھنے لائق ہے۔ اس میں وہ پیلی ٹی شرٹ اور کالی ٹائٹس میں نظر آرہی ہیں۔ ویڈیو شیئرکرتے ہوئے پریتی نے لکھا ’’کورنٹائن کے دوران فٹ رہنے کا نیا طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے۔ سیدھے سادے الفاظ میں’’جگاڑ ایسا ہوتا ہے‘‘پریتی کے اس ویڈیو کی شائقین خوب تعریف کر رہے ہیں ۔ یہ ویڈیو دو لاکھ سےبھی زیادہ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔
پریتی زنٹا نے لاک ڈاؤن میں فٹنس کا ڈھونڈا نیاطریقہ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS