خاتون کی پٹائی کا ویڈیو وائرل، دو پولیس اہلکار معطل،4گرفتار

0

بلرامپور: اترپردیش کے ضلع بلرامپور کے رہرا بازار علاقے میں پولیس کی موجودگی میں ایک خاتون کی بے رحمی سےپٹائی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد دو پولیس اہلکار کو معطل کردیا گیا۔جبکہ کہ پٹائی کرنے کے چار ملزمین کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔ایس پی دیورنجن ورما نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ ٹوئٹر پر ریہرا بازارعلاقے میں ایک خاتون کو مارنے پیٹنے کا ویڈیو وائرل ہورہا ہے۔ جس کا نوٹس لیتے ہوئےخاتون کے شوہر سمیت 6افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ جانچ میں پتہ چلا ہے کہ واقعہ کے وقت یوپی 112 کی گاڑی کھڑی تھی اور اس میں موجود پولیس اہلکار کی جانب سے روکنے کی کوشش نہیں کی گئی۔جس کی وجہ سے دو نوں پولیس کانسٹیبل کوفوری اثر سے معطل کردیاگیا ہے۔ورما نے بتایا کہ گھریلو تنازع کی وجہ سے اس کے کنبے کے لوگ خاتون کو سڑک کے کنارے پیٹ رہے تھے۔ اس ضمن میں 4ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے جب کہ دوملزمین کی تلاش جاری ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS