امفان طوفان کی تباہی سے مغربی بنگال میں اب تک 80 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج خود اس بات کی اطلاع دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ”اب تک جو خبریں موصول ہوئی ہیں اس کے مطابق 80 لوگوں کی موت واقع ہو چکی ہے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ ان میں سے 61 کی ہلاکت اضلاع میں اور 19 کولکتہ میں ہوئی۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو 2.5 لاکھ کا معاوضہ دیا جائے گا۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS