جنوبی سوڈان نے 2020 فٹ بال سیزن منسوخ کیا

0

جبا: جنوبی سوڈان فٹ بال یونین نے کوروناوائرس کے خطرے کو دیکھتے ہوئے 2020 فٹ بال سیزن ملتوی کر دیا ہے۔ یونین نے بدھ کو بورڈ ڈائریکٹرزکی ہنگامی میٹنگ بلائی جس میں پریمیئر لیگ کو بغیر فاتح قرار کئے منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ یونین نے ملک کی تمام مقامی لیگ کو بغیرریلي گیشن یا ٹیم کو پروموٹ کئے بغیر منسوخ کر دیا۔ یونین نے بیان جاری کر کے کہا کہ کورونا کی وجہ سے اگلے حکم تک سیزن منسوخ کیا جا رہا ہے۔قابل ذکر ہے کہ جنوبی سوڈان نے مارچ میں کورونا
کےخطرے کو دیکھتے ہوئے فٹ بال سرگرمیاں ملتوی کردی تھیں ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS