گریڈیہہ: جھارکھنڈ میں گریڈیہہ ضلع کے مفصل تھانہ علاقہ میں جمعرات کو خوفناک سڑک حادثے میں پانچ لوگوں کی موت ہوگئی ۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایاکہ جوڑا پہاڑی کے نزدیک کاراورموٹرسائیکل کے مابین خوفناک ٹکرہوگئی ۔تیز رفتارکار نے پہلے موٹرسائیکل کو ٹکرمار ی پھر بے قابو ہوکر سڑک کنارے ایک درخت سے ٹکرا گئی ۔اس حادثے میں چار افراد (دو موٹرسائیکل اوردو کارسوار ) کی موت ہوگئی اور ایک کار سوار شدید طور سے زخمی ہوگیا ۔ذرائع نے بتایاکہ معاملے کی اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے زخمی شخص کو نزدیک کے اسپتال میں داخل کرایا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی ۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں متعلقہ تھانہ میں ایک ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔
خوفناک سڑک حادثہ ، پانچ کی موت
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS