نائیجیریا کی پیرا پاورلفٹر اوئيما پر چار سال کی پابندی

0

بون: نائیجیریا کی پیرا پاورلفٹر اور پیرالمپک کی گولڈ میڈلسٹ استھر اوئیما پر اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر چار سال کی پابندی عائد کی گئی ہے۔
بین الاقوامی پیرالمپک کمیٹی (آئی پی سی) نے اس کی اطلاع دی ہے۔گزشتہ سال لاگوس بین الاقوامی پیرا پاور لفٹنگ ٹورنامنٹ کے بعد 28 جنوری 2019 کو ان کا يورين
سیمپل لیا گیا تھا جس میں ممنوعہ مادہ ملا۔اوئیما نے 2012 لندن پیرالمپک میں خواتین 48 کلو گرام کلاس میں طلائی تمغہ جیتا تھا لیکن ڈوپنگ کی وجہ سے ان پر چار سال کی پابندی عائد کی گئی ہے جو تین مئی 2019 سے دو مئی 2023 تک قابل عمل رهےگی ۔ اس کی وجہ سے وہ اگلے سال ہونے والے ٹوکیو پیرالمپک میں حصہ نہیں لے پائیں گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS